۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، اقوام متحدہ کی قراردادیں اس غاصبیت کا واضح و دوٹوک ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست جسکا وجود ناجائز ہے، عالمی استعمار مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے،پاکستان کا اساسی موقف واضح ، کسی صورت اس ناجائز و غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ، کچھ عرصہ سے نئے انداز میں یہ دھوکے بازریاست بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے ، جس نے انبیاءکی مقدس سرزمین سے اس کے اصل ورثا ءکو بے دخل کردیا ، اب یہ پرانے شکاری نئے جال کے مصداق نام نہاد ”معاہدہ ابراہم“ سے دھوکہ دینا چاہتے ہیں، ماضی میں کچھ لوگوں نے انفرادی طور پر اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کی کوشش کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا میں ایک این جی او کے توسط سے چند افراد کے دورہ اسرائیل جس میں ایکا دوکاپاکستانی شامل تھے کے حوالے سے غاصب ریاست کے حوالے سے بیان اور پاکستان کے اساسی موقف بارے مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس دورے پر کہاکہ ماضی میں چند افراد نے انفرادی رابطے اور ملاقاتیں کرکے اپنی اہمیت جتانے اور ناجائز ریاست کےلئے راستہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ناجائز اور غاصب ریاست کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اپنایا تھا وہی موقف پاکستان کا اساسی موقف ہے جبکہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ نے بھی اس حوالے سے امہ اور بالخصوص اپنی قوم کی رہنمائی فرمائی ہے پاکستان کسی صورت اپنے ا س اساسی نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور یہی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

یادرہے کہ 1940ءمیں قرارداد پاکستان کے ساتھ دوسری قرار داد فلسطین کے بارے میں تھی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ، کچھ عرصہ سے نئے انداز میں یہ دھوکے بازریاست بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے ، جس نے انبیاءکی مقدس سرزمین سے اس کے اصل ورثا ءکو بے دخل کردیا ، اب یہ پرانے شکاری نئے جال کے مصداق نام نہاد ”معاہدہ ابراہم“ سے دھوکہ دینا چاہتے ہیں آج مظلوموں کے خون پر کھڑے ہوکر ”پارسائی“ کے دعوے کھلا دھوکہ ہے، بین الاقوامی دنیا اور سنجیدہ فکر حلقے کبھی بھی اس دھوکہ بازی میں نہیں آئینگے ، اسرائیل بین الاقوامی سطح پر اعتماد کھوچکا مگر نئے انداز میں دھوکہ دینا چاہتاہے جسے تمام باضمیر انسان نہ صرف ناکام بنائینگے بلکہ اسے آنے والے وقت میں مزید بے نقاب بھی کرینگے۔

اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے حوالے سے بین الاقوامی دہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کا دہرا معیار عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .