۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
صدر مجمع طلاب سکردو

حوزہ/صدر مجمع طلاب سکردو نے کہا کہ متنازعہ ہونے کے باوجود وی سی کی بلتستان یونیورسٹی میں موجودگی ناقابل برداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجمع طلاب سکردو مقیم قم، حجۃ الاسلام مبشر حسن مقدسی نے متنازعہ وی سی کی بلتستان یونیورسٹی میں موجودگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے متنازعہ وی سی نعیم خان کا اس کی تمام تر کرپشن، غیر آئینی تقرریاں، جنسی سکینڈل اور عوامی ردعمل کے باوجود دوبارہ یونیورسٹی جوائن کرنا نا قابل برداشت ہے، لہٰذا ان کو فوری برطرف ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متنازعہ وی سی کی دوبارہ بلتستان یونیورسٹی میں تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں اور کسی قسم کا ناخوش گوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

صدر مجمع طلاب سکردو نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم وی سی کے حوالے سے مجلس وحدت المسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضوی کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی ہمارے لئے مادر علمی کی حیثیت رکھتی ہے جس میں کرپٹ افراد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔یونیورسٹی میں ایسے افراد کی تقرریاں ہونی چاہئے جو طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب اور بلتستان کی ثقافت کا خیال رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .