حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شہریار کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سربراہ سے ملاقات کرنے والے وفد کو غدار قرار دیکر عبرتناک سزا دی جائے۔
مرکزی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہریار کا کہنا تھا کہ سرزمین ممملکت خداداد پاکستان، اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، وفود کی ملاقاتیں اہلِ فلسطین کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور قائداعظم کی بنائی فلسطین پالیسی سے ایک حرف بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔