۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ  سید  ساجد  علی  نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ سمگلنگ نہ صرف گھناﺅ ناجرم ہے بلکہ بہت سی خرابیوں کی جڑ ہے جس کے اثرات ریاستوں کو براہ راست اور عوام کو بلواسطہ بھگتنا پڑتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حالیہ مہنگائی نے چھوٹے کاروباری افراد کا بزنس تو کجا ان کا گزر بسر بھی مشکل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات اور سمگلنگ کے باعث معاشرے تباہ ہورہے ہیں، سمگلنگ نہ صرف گھناﺅ ناجرم ہے بلکہ بہت سی خرابیوں کی جڑ ہے جس کے اثرات ریاستوں کو براہ راست اور عوام کو بلواسطہ بھگتنا پڑتاہے، موجودہ مہنگائی نے چھوٹے کاروباری افراد کےلئے بزنس تو کجا بلکہ ان کے گزر بسر کو بھی مشکل کردیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے منشیات، سمگلنگ اور تشدد کے متاثرین کے حوالے سے عالمی ایام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے معاشروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے بارے میں ایام مختص کئے ہیں جو مستحسن اقدام ضرور ہے مگر اس حوالے سے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ منشیات اور سمگلنگ دونوں ایسے عوامل ہیں جو نہ صرف آپس میں باہم ملے ہوئے ہیں بلکہ اس کے معاشرے پر براہ راست مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور یہ دونوں گھناﺅنے جرائم اس وقت انڈر ورلڈ کے نام سے نہ صرف ایک بزنس کی سی حیثیت اختیار کرچکے ہیں بلکہ اس نے براہ راست ریاستوں اور عوام پر برے اثرات چھوڑے ہیں۔ مہنگائی نے چھوٹے کاروباری افراد کو جہاں دیگر عوامل کے باعث مسائل میں گھرا ہیں وہیں سمگلنگ کے باعث بھی کئی چھوٹے بزنس مینوں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طورپر ابھرتا جارہاہے جس بارے میں کئی رپورٹس شائع ہوئیں مگر اس جانب آج تک سنجیدہ طور پر غور نہیں کیاگیا کہ کس طرح نئی نسل کو تحفظ فراہم کیا جائے؟ منشیات اور نشہ کے بارے میں شرعی و معاشرتی لحاظ سے کئی قدغنیں ہیں مگر چھوٹے چھوٹے معمولی فوائد کی خاطر اس سے روگردانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے سمال بزنس کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے جہاں ایک عام آدمی اور مزدور کو متاثر کیا ہے وہیں لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے سمال بزنس مین یا دکاندار کا بزنس تو کجا گزر بسر تک انتہائی مشکل ہوچکاہے، مختلف حکومتیں بجٹ پیش کریں یا پھر پالیسی بیانات دیں عوام اور سمال انڈسٹریز کا تذکرہ ضرور کرتی ہیں مگر آج تک عملاً انہیں ریلیف فراہم نہیں کیاگیا۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے جد امجد حضرت عبدالمطلب ؑکے یوم رحلت پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عبدالمطلب ؑ قریش مکہ میں ایک ممتاز حیثیت کی حامل شخصیت تھے۔ آپ کے القابات سید البطحائ، ساقی الحجیج اور ساقی الغیث مشہور تھے، تاریخ یعقوبی میں مرقوم ہے کہ آپ قریش کے سرور و سردار تھے ان کا کوئی ہم پلہ نہیں تھا کیونکہ جو عظمت و کرامت مالک کائنات نے انہیں عطا کی تھی کسی اور کو عطا نہیں کی تھی۔ دین اور مقامی روایات کے مطابق مکہ پر ابرھہ کا واقعہ جو اصحاب فیل کے حملے سے مشہور ہے آپ کے زمانے میں رونما ہوا ۔آپ کی زندگی میں توحید پرستی اور خداوند متعال پر پختہ یقین کی بہت زیادہ مثالیں ملتی ہیں آپ کی زندگی کے سنہری وزریں واقعات رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .