حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ تعلیم) کی جانب سے تربیتی نشستوں کے سلسلہ آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ہر پندرہ روز بعد تربیتی نشست کا انعقاد کیا عمل میں لایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ان نشستوں میں مختلف موضوعات پر مختلف سپیکرز نوجوانوں سے گفتگو کریں گے اور آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہو گا۔
گزشتہ شب زوم اپلیکشن پر منعقدہ ایک نشست سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے۔ جس میں رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی صاحب نے نوجوانوں سے "مقاصدِ حیات" کے موضوع پر گفتگو کی اور گفتگو کے آخر میں نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دئے۔
انہوں نے کہا: لبیک یا حسین (علیہ السلام) کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حسین علیہ السلام میں آپ کے ہی راستے پر ہوں۔ یہ فقط نعرہ نہیں بلکہ اسے عملی طور پر ثابت کرنا بھی ضروری ہے۔
ڈاکٹر عون ساجد نقوی نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے دو اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا: ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے پہلا نکتہ یہ ہے کہ یہ معلومات پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے اور دوسرا یہ کہ بڑے احتیاط سے ڈیجیٹل میڈیا پہ شائع ہونے والی چیزوں کو پرکھنا چاہیے کیونکہ اس کے ذریعے جھوٹ کو پھیلانا اور زیادہ لوگوں تک پہنچانا آسان ہو گیا ہے۔
انہوں نے مثال دے کر واضح کیا کہ جیسے "بی بی سی" اور "وائس آف امریکہ" دو خبریں شائع کرنے والے ادارے ہیں۔ جو بڑی باریکی سے سچ کے ساتھ جھوٹ کو خلط ملط کر کے پھیلانے میں ماہر ہیں لہذا انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی تمام خبروں کو اندھا دھند نہیں مان لینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ