۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا طالب رضا

حوزہ/عالم جلیل القدر، خادم ملت، استاد جامعہ ناظمیہ،حجہ الاسلام عالی جناب مولانا سید ابن حیدر صاحب قبلہ مرحوم کی رحلت، عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره ہے جس کی بھر پایی ناممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا ابن حیدر کے انتقال پرملال کے موقع پر مولانا طالب رضا حوزہ علمیہ قم نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا کہ مرحوم کی رحلت، عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره ہے جس کی بھرپایی ناممکن ہے۔

تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

انالله و انا الیه راجعون

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه

عالم جلیل القدر، خادم ملت، استاد جامعہ ناظمیہ،حجہ الاسلام عالی جناب مولانا سید ابن حیدر صاحب قبلہ مرحوم کی رحلت، عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره ہے جس کی بھر پایی ناممکن ہے۔

ہم اس عظیم سانحه پر مرحوم کے لواحقین، تمام حوزات علمیہ خصوصا جامعہ ناظمیہ اور مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔‎

خداوندا ان پر اور انکی قبر پر اپنی رحمت نازل فرما آمین۔

آپ حضرات سے دعاے مغفرت وسورہ فاتحہ کی گزارش ہے۔

 طالب رضا حوزہ علمیہ قم

              

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .