۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا محمد مجتبیٰ مرحوم

حوزہ/ استاذ جامعہ ناظمیہ حجت الاسلام مولانا محمد مجتبیٰ صاحب قبلہ کے انتقال پر ملال پر آج دفتر مجلس علمائے ہند واقع حسینیہ غفران ماب میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکهنؤ / استاذ جامعہ ناظمیہ حجت الاسلام مولانا محمد مجتبیٰ صاحب قبلہ کے انتقال پر ملال پر آج دفتر مجلس علمائے ہند واقع حسینیہ غفران ماب میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا محمد مجتبیٰ قبلہ صاحب مرحوم ایک اچهے استاذ، ہر دل عزیز شخصیت کے مالک، ملنسار اور بہترین استعداد کے حامل تهے۔ انہوں نے ایک عرصے تک جامعہ ناظمیہ لکهنؤ میں تشنگان علوم کی علمی آبیاری کی ۔ ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکها جائے گا۔ہم ان کے سانحہ ارتحال پر ان کے پسماندگان، وابستگان جامعہ نا ظمیہ، ان کے سبهی شاگردوں اور تمام عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مولانا نثار احمد زین پوری نے مولانا مرحوم کے اوصاف حمیدہ اور علمی استعداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مجتبیٰ صاحب قبلہ مرحوم بہترین استاذ، معلم اخلاق اور اچهی تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تهے ۔ ان کا انتقال ملت کا بڑا خسارہ ہے ۔

عادل فراز نقوی نے مولانا مرحوم کی منکسر المزاجی اور مثالی اخلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو بهی مولانا مرحوم سے ایک بار ملتا تها ان کے اوصاف اور اخلاق کو نہیں بهولتا تها۔ان سے متعدد بار شرف ملاقات حاصل ہوا اور ہر ملاقات یادگار رہی۔مولانا مرحوم کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکها جائے گا۔

تعزیتی جلسے میں مولانا نثار احمد زین پوری، عادل فراز نقوی، اعجاز حیدراوردیگر اراکین دفتر موجود رہے۔تعزیتی جلسے میں مولانا مرحوم کی ترویح روح کے لئے فاتحہ خوانی بهی ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .