۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ سید حمید الحسن

حوزہ/ مولانا وسیم حیدر صاحب مرحوم کا انتقال قوم اور مدارس دینیہ با الخصوص مدرسہ ناظمیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام مولانا وسیم حیدر مرحوم کے انتقال پر سربراہ جامعہ ناظمیہ آیت اللہ سید حمید الحسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا لله وانا الیه راجعون

مولانا وسیم حیدر صاحب کی رحلت کی خبر بہت افسوسناک ہے، جامعہ ناظمیہ کے ہونہار طالب علم تھے پوری زندگی بے باکی سے دفاع اہل بیت(ع) میں مصروف رہے پیدائش کراکت ضلع جونپور میں ہوئی تھی ابتدائی قیام امسن فیض آباد میں رہا ہولی نرسی پور کرناٹک میں بہت ہی جانفشانی کے ساتھ علوم آل محمد(ع) کو نشر کر رہے تھے، وطن سے دور وہیں انتقال ہوا۔

مولانا وسیم حیدر صاحب مرحوم کا انتقال قوم اور مدارس دینیہ بالخصوص مدرسہ ناظمیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔ ان کے برادر ارجمند حجتہ الاسلام مولانا رئیس حیدر صاحب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ خداوند عالم میں مرحوم کے علوِّ درجات کی دعا کرتے ہیں اللہ رب العزت تمام لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .