۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا شیخ وسیم حیدر کی رحلت پر علمائے امسن کا اظہار تعزیت

حوزہ/ ہم مولانا وسیم حیدر ابن قدیر حسن مرحوم کے جملہ برادران، پسماندگان، وابستگان، عقیدت مندان خصوصا سوگوار خانوادہ بالاخص آپ کے بھائی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا رئیس حیدر صاحب اور شقيق الزوجة مولانا سید صریر حیدر صاحب (لکچرر آر۔بی۔این۔انٹر کالج گوشائینگنج) کی خدمت میں پرسہ پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا شیخ وسیم حیدر کی رحلت پر علمائے امسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

آہ! وسیم بھائی

مولانا شیخ وسیم حیدر صاحب قبلہ مرحوم کا ددیہال(آبائی وطن) کراکت تھا لیکن چونکہ آپ کے والد نے آپ کے ننیہال یعنی ہمارے وطن امسن خورد فیض آباد کو وطن بنا لیا تو ہم ہموطن ہو گئے۔ آپ کی خطابت اپنے آپ میں ایک مثال تھی جس کے سبب آپ کو شیر کرناٹک کے نام سے تمام ممالک میں جانا جاتا تھا بہت ہی با اخلاق، منکسرالمزاج اور شفیق و مہربان تھے ہم نے اکثر انکے اندر یہ خوبی دیکھی کہ وہ رشتوں کو پہچانتے تھے اور اگر کسی صاحب سے ناراضگی بھی ہو گئ، تو کبھی سلام دعا بند نہیں کرتے تھے۔

آپ جامعہ ناظمیہ سے فراغت کے بعد کرناٹک تشریف لے گئے اور تا حیات دینی، علمی، تعلیمی، تبلیغی سماجی خدمات انجام دیتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ مختلف مدارس کا قیام، مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر آپ کی خدمات اور باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔

آپ کی اچانک رحلت کی خبر نے علمائے امسن مولانا حکیم سید علی عباس صاحب(صدر الافاضل)،مولانا سید وزیر حسن صاحب۔(پونہ)،مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر صاحب. درون (پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)،مولانا سید رضی حیدر صاحب۔(انوار العلوم آلہ باد)،مولانا محمد عباس صاحب
مولانا سید مجاہد عباس صاحب (لندن)،مولانا سید محفوظ الحسن صاحب۔(وثیقه غربی کالج فیض آباد)،مولانا سید امتیاز عباس رضوان صاحب۔(صدر طه فاؤنڈیشن قم)،مولانا عباس مہدی حسنی (خاص پور مقیم قم ایران)،مولانا سید محمد عباس مونس صاحب(قم ایران) مولانا سید محمد علی گوہر صاحب۔(مدیر مدرسہ قرآن و عترت الہ آباد)،مولانا سید محمد قائم صاحب۔(مشہد مقدس دفتر امام رضا علیہ السلام)، مولانا سید مقبول حسین صاحب(قم ایران)،مولانا سید محمود الحسن صاحب۔(ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی اردو ایران)،مولانا اظہار عباس صاحب (نجفی اشرف)،مولانا ڈاکٹر سید حسین مہدی صاحب(ریسرچ اسکالر خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنؤ) مولانا محمد باقر رضوی(قم ایران) کے دلوں کو ملول اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔ خدا رحمت فرمائے، مغفرت فرمائے، شہداء و صالحین کے ساتھ محشور فرمائے اور خانوادہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔آمین

ہم مولانا وسیم حیدر ابن قدیر حسن مرحوم کے جملہ برادران، پسماندگان، وابستگان، عقیدت مندان خصوصا سوگوار خانوادہ بالاخص آپ کے بھائی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا رئیس حیدر صاحب اور شقيق الزوجة مولانا سید صریر حیدر صاحب (لکچرر آر۔بی۔این۔انٹر کالج گوشائینگنج) کی خدمت میں پرسہ پیش کرتے ہیں۔

شریکِ غم
مولانا ڈاکٹر سید حسین مہدی
امسن خورد اجودھیا
11 جنوری 2022

تبصرہ ارسال

You are replying to: .