۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کمک ها به سوریه

حوزه / عراق کی جانب سے شام کے زلزلہ زدگان کیلئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز حزب اللہ عراق نے ایک نیا قافلہ حلب شہر روانہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی جانب سے شام کے زلزلہ زدگان کیلئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز عراقی حزب اللہ نے 20 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل ایک نیا قافلہ حلب شہر کیلئے ہر قسم کی امداد لے کر روانہ کیا اور اسے زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حزب اللہ عراق کے میڈیا انچارج محمد محیی نے کہا کہ عراق کی جانب سے شام میں داخل ہونے والے نئے قافلے میں 20 سے زیادہ ٹرک ہیں، جن میں خوراک اور امدادی سامان شامل ہیں اور یہ قافلے شام کے معاشی محاصرہ توڑنے کے مقصد سے بھیجے گئے ہیں۔

محاصروں کے باوجود عراق کی جانب سے شام کیلئے امدادی قافلے روانہ + تصاویر

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق، یمن، لبنان اور شام سے مزاحمتی و مقاومتی محور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی سربراہی میں سازشی اور استعماری ممالک اور ان کے اتحادیوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا رہے گا۔

حزب اللہ عراق کے رکن نے اپنے شامی بھائیوں کو امداد فراہم کرنے میں عراقی مراجع تقلید کے عظیم کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حزب اللہ اور عراقی عوام نے امریکہ کے شامی قوم کے محاصرے کو توڑنے کا عزم کیا اور شام تک انسان دوستانہ امدادی قافلے بھیجے۔

محاصروں کے باوجود عراق کی جانب سے شام کیلئے امدادی قافلے روانہ + تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .