۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حال و هوای ماه مبارک رمضان در یمن

حوزہ/ یمنی عوام نے سعودی محاصرے، جارحیت اور دباؤ کے باوجود مسلسل نویں سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا پرجوش استقبال کیا ہے اور صنعاء کی مختلف مساجد میں اذان و تلاوت کی روحانی صدائیں گونج رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العالم نیوز چینل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یمنی عوام کی صورتحال کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا: یمنی عوام نے سعودی محاصرے، جارحیت اور دباؤ کے باوجود مسلسل نویں سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا پرجوش استقبال کیا ہے اور صنعاء کی مختلف مساجد میں اذان و تلاوت کی روحانی صدائیں گونج رہی ہیں۔ مساجد ذکر الٰہی کے جلسات، علمی دروس اور لیکچرز، اور اجتماعی سرگرمیوں سے بھری پڑی ہیں، جن میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کے اہلبیت علیہم السلام کا ذکر ہو رہا ہے۔

یمن میں رمضان المبارک کے موقع پر عوام کی صورتحال

تنخواہوں میں کٹوتی اور معاشی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے یمنیوں کی قوت خرید کمزور ہونے کے باوجود ماہ مقدس کے بازار اور اس کی رونقیں برقرار ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مٹھائی کی دکانیں بھی اسی خوشحالی کی گواہی دے رہی ہیں۔

رمضان المبارک میں سماجی یکجہتی آج بھی یمنیوں کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔ شہدا کے قبرستان کا دورہ، کھیل اور تفریح اور رشتہ داروں سے ملاقات، رمضان کے مہینے میں یمنیوں کی سماجی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .