حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ناگپور شیعہ اثنا عشری جامع مسجد مومن پورہ میں دورہ قرآن کریم مسلسل یکم رمضان المبارک تا ۲۹ ویں شب رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ منعقد کیا گیا ۔ آج ختم قرآن کریم کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ چالیس افراد نے دورہ قرآن کریم میں شرکت فرمائی اور تمام کو کو مخصوص انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
اخیر میں مولانا غلام حسنین کربلائی صاحب نے تمام افراد سے گزارش کی کہ جس طرح مسلسل مہینے بھر قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح بعد ماہ رمضان المبارک بھی تلاوت قرآن کریم کرتے رہیں تاکہ نزول رحمت الہی کا سلسلہ رکنے نہ پائے۔
مولانا موصوف در میان تلاوت قرآن کریم منتخب آیات پر تفسیر و تشریح بھی پیش کرتےرہے۔ ختم قران کریم پراخیر میں امام زین العابدین علیہ السلام سے مروی دعائے ختم القرآن تلاوت فرما کہ مختصر ترجمہ بھی پیش کیا اور اسی دعا پر تقریب دوره قرآن کریم اختتام کو پہونچی۔
آپ کا تبصرہ