۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم معصومہ میں قرآن خوانی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم (س) میں روزانہ تلاوت قرآن کریم کے پروگرام کے انچارچ حسن فرقانی نے کہا: روزانہ تقریباً 6 ہزار لوگ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں تلاوت کے پروگرام میں شریک ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں روزانہ قرآن خوانی کے پروگرام کے انچارج استاد حسن فرقانی نے کہا: سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تفسیر کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان المبارک میں قرآن مجید کی اجتماعی تلاوت ایک اچھی روایت ہے جو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں 30 سال سے مسلسل جاری و ساری ہے اور یہ اسلامی دنیا میں قرآن کریم کا پہلا سب سے پہلا اجتماع کہلاتا ہے۔

استاد فرقانی نے کہا: روزانہ تقریباً 6 ہزار لوگ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں تلاوت کے پروگرام میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے مختلف چینلز پر ترتیل قرآن کریم کے پروگرام کی براہ راست نشریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: یہ پروگرام چینل 3، قم کے صوبائی چینل، جام جام اور ولایت چینلز پر دن میں 2 بجے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .