۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ / تحریک اسلامی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سربراہ حوزہ علمیہ قم کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے اس خط کا متن اس طرح ہے:

آیت الله اعرافی حفظه الله

سربراہ حوزه علمیه(قم)، جمهوری اسلامی ایران

سلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته

ہم تحریک اسلامی فلسطین (حماس) نے مسئلہ فلسطین پر اسلامی یکجہتی کے معانی و مفاہیم سے سرشار آپ کا پرخلوص خط وصول کیا جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

تحریک حماس اور ملت فلسطین آپ کے پیغام میں جنابعالی کے سچے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے اور اس پر فخر کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی یہ حمایت ہمیں اپنی سرزمین کو آزاد کرانے اور ہماری سرزمین کو غصب کرنے والوں کو نابود کرنے کا انگیزہ پیدا کرتی ہے۔

خدا کے فضل و کرم سے غزہ کی پٹی میں ملت فلسطین کو بہت بڑی فتح نصیب ہوئی ہے اور یہ فتح امت اسلامی کی ملت فلسطین سے اظہار یکجہتی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اور اس عظیم فتح میں پوری امت اسلامی شریک ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہم وحشی غاصبوں کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں گے۔

حوزہ علمیہ قم (اسلامی جمہوریہ ایران) میں ہم آپ کے سچے جذبات کی قدر دانی کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں آپ کی بیشتر توفیقات کے لئے دعاگو ہیں۔

اسماعیل ھنیه

سربراہ دفتر سیاسی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .