۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فرار اسرائیلی ها

حوزہ/ فلسطینی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کے رہائشیوں نے مزاحمت کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر مختلف شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کے رہائشیوں نے مزاحمت کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر مختلف شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،تل ابیب کے اسرائیلی شہریوں نے گروپ کی صورت میں مختلف مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بہت سارے اسرائیلی نے کرانہ باختری کے بیت حورون شہر،جعفات زئیف شہر اور دیگر شہروں میں گھر کرایے پر لیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ پٹی سے داغے جانے والے میزائلوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی کرانہ باختری کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں تاہم تل ابیب میں خوف و ہراس کا سماں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کی نظامی جماعتوں نے آج اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ سمیت فلسطینی شہریوں اور ان کے گھروں پر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو تل ابیب کو میزائلوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .