۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
برهم صالح

حوزہ/ عراقی صدر برہم صالح نے مسئلہ فلسطین پر عراقی حکومت کے واضح مؤقف پر زور دیتے ہوئے ملت فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اور کوششوں کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی صدر برہم صالح نے مسئلہ فلسطین پر عراقی حکومت کے واضح مؤقف پر زور دیتے ہوئے ملت فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اور کوششوں کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے آج عراق میں فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات کے دوران،قدس شریف اور فلسطین کی صورت حال، قدس اور غزہ میں جاری غیر انسانی جارحیت، سینکڑوں مظلوم شہریوں کی شہادت اور  حقوق بشر اور بین الاقوامی قوانین کے برخلاف کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

عراقی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر عراقی واضح مؤقف اور اس کی بین الاقوامی اسمبلیوں میں حمایت اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق ان کو اپنے تمام حقوق تک رسائی کیلئےمدد کرنے پر تاکید کی۔

برہم صالح نے تمام عربی،اسلامی اور بین الاقوامی سطحوں پر، ان حالات سے نمٹنے،فلسطینی عوام کےحقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کیلئے یکجہتی،ہم آہنگی اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فلسطینی سفیر نے بھی فلسطین کے بارے میں عراقی سیاسی اور عوامی مؤقف اور ملت فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے لئے ان کی حمایت کی قدردانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .