حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام باڑہ بڈگام میں خطبۂ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے ہندوستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورۂ اسرائیل پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب غزہ شدید تباہی، بمباری، محاصرے اور انسانی بحران کا شکار ہے، ہندوستانی قیادت کو چاہیے تھا کہ وہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کرتی۔انہوں نے یاد دلایا کہ ہندوستان تاریخی طور پر فلسطین کا حامی رہا ہے اور ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ اس پس منظر میں توقع کی جاتی تھی کہ ہندوستان ظلم و جارحیت کے خلاف اصولی آواز بلند کرے گا۔
صدر انجمن نے اسرائیلی کارروائیوں کو کھلی جارحیت اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انجمن شرعی شیعیان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ