حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی مزاحمت کی حمایت اور عالمی استکبار کے فلسطین اور افغانستان میں جرائم کے خلاف گزشتہ روز مدرسہ علمیہ فیضیہ میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس کا اہتمام حوزہ علمیہ قم میں اساتذہ کی انجمن "جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم" کی اعلی کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
اس کانفرنس میں علمائے کرام، مذہبی شخصیات، اساتذہ کرام، طلاب عظام اور ولایت مدار لوگوں نے کرونا سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر کی رعایت کے ساتھ شرکت کی۔
حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے ممبر آیت اللہ محسن اراکی نے اس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نور اور نیوز چینل نے اس کانفرنس کی لائیو کوریج بھی کی۔