۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام والمسلمین احمد علی محسنی

حوزہ/ مرحوم پاراچنار ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی ۱۹۹۰ میں قم المقدسہ کے لئے عازم سفر ہوئے۔ اور حوزہ علمیہ قم فلسفہ اور علوم دینی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اور سرزمین قم کے معروف مدرسہ امام خمینیؒ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے لگے، آپ کا شمار ایک ممتاز استاد میں ہوتا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین احمد علی محسنی، فاضل حوزہ علمیہ قم، متخصص موضوع فلسفہ و کلام،استاد مدرسہ امام خمینیؒ، ۵۵ سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد  انتقال کرگئے۔

مرحوم پاراچنار کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی ۱۹۹۰ میں قم المقدسہ کے لئے عازم سفر ہوئے۔ اور حوزہ علمیہ قم فلسفہ اور علوم دینی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اور سرزمین قم کے معروف مدرسہ امام خمینیؒ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے لگے، آپ کا شمار ایک ممتاز استاد میں ہوتا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ روضہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بہشت معصومہ قم میں ہوئی۔ 

آپ تمام مومنین سے مرحوم کی ایصال وثواب کے لئے سورہ فاتحہ و نماز وحشت اور زیارت امیر المومنینعلیہ السلام کی گزارش ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .