جمعرات 20 مئی 2021 - 02:23
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ۲۱ مئی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

حوزہ/ فلسطینی بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی کیخلاف احتجاج میں شریک ہوکر بیداری کا ثبوت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ءبروز جمعہ المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ بعد ازنمازجمعہ ملک گیر احتجاج میں شریک ہوکر مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha