جمعرات 20 مئی 2021 - 18:28
صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان حجۃ الاسلام شبیر صابری کا دورہ کھرمنگ،علماء و عمائدین سے اہم ملاقات

حوزہ/ صدر علماء فورم جی بی نے بلتتسان میں تنظیمی فعالیت و پیش رفت پر بھی مقامی ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی۔ ساتھ ہی اپنے دورے کے دوران  مدرسہ جامعہ محمدیہ کھرمنگ کا بھی خصوصی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر اسلامی تحریک کھرمنگ حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر شاہ رضوی کی دعوت پر متحدہ علماء فورم جی بی کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد شبیر صابری کا دورہ کھرمنگ۔

اس دوران انہوں نے کھرمنگ کے مختلف علماء و عمائدین سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر علماء فورم جی بی نے بلتتسان میں تنظیمی فعالیت و پیش رفت پر بھی مقامی ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران  مدرسہ جامعہ محمدیہ کھرمنگ کا بھی خصوصی دورہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha