۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ صدر جعفر یہ الائنس پاکستان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے ۔جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا اور تمام مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔

اُن کا مذید کہنا تھافلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے اسرائیل کے مقابلہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں اکتالیس ملکی فوجی اتحاد فلسطین کے لئے اقدام کیوں نہیں کرتااسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے اکتالیس ملکی فوجی اتحاد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام کرے اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے فلسطینی قوم پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں آج دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے اسرائیل گھٹنے ٹیک رہا ہے فلسطین کا حل فلسطینیوں کی وطن واپسی اور آباد کاروں کی فلسطین سے بے دخلی سے ہی ممکن ہے۔

پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے دیگر رہنماوں کا کہنا تھاکہ فلسطینی عوام حق اور باطل کی جنگ لڑ رہے ہیں فتح فلسطینیوں کا مقدر ہے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امریکہ کی سرپرستی ہے لیکن وہ وقت بہت جلد آئیگاجب فلسطینی قوم اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے دنیا کے مسلمان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں فلسطین سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا تھا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .