حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے امریکہ خود ایک غنڈہ اور دہشت گرد ملک ہے جبکہ اسرائیل امریکہ کا بغل بچہ ہے سلامتی کونسل کی اعلامیہ کو امریکہ نے اسرائیل کو تحفظ دینے کے لیے رکوا کر امریکہ نے خود دہشتگردی کا ثبوت دیا ہے۔
دوسری جانب عالمی استعماری قوتوں نے اسلام کے خلاف سازشوں کا ایک طوفان برپا کیا ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مسلم خون سستا ہوگیا فلسطینی مائیں بہنیں کئی دہائیوں سے ظالموں کا جبر سہ رہی ہیں فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اس وقت اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت کا سہارا بنے اگر اس وقت میں مسلم ممالک نے فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں دیا تو تاریخ ہ میں کبھی معاف نہیں کرے گی
علامہ باقر حسین زیدی کامذید کہنا تھا آج ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے ہوم سیا ہ منایا جائے ملک بھر میں تمام جامع مساجد کے باہر پُر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔