۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیعہ علماءکونسل پاکستان

حوزہ/ علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی روکنے کیلئے عالمی ادارے عملی اقدامات اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیلی ہیڈ کوارٹر میں ایس او پیز کے تحت غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی و جارحیت کےخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرکے پاکستانی عوام نے مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیا۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں جھنڈے، پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے گلگت بلتستان اور پشاور سے لیکر کوئٹہ تک ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی جانے والی تاریخی ریلیوں میں شیعہ علماءکونسل کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل اور یونٹ کے عہدیداران و علماءکرام ، کارکنان و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علمائے کرام و عہدیدارن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہاکہ فلسطین کے مظومین کی حمایت اسلام کا عین فریضہ ہے، اقوام عالم فلسطینی بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

اس وقت ہماری مظلوم فلسطین کی مائیں، بہنیں اور معصوم بچے تمام مسلمانوں کی طرف اپنی آنسوں بھری آنکھوں اور لہو لہاں اپنے پیاروں کی لاشوں کے ساتھ ہماری مدد کے منتظر ہیں لیکن افسوس صد افسوس کے دنیا کے 57 اسلامی ملک خاموش تماشائی بنیں ہوئے ہیں آخر کب تک ہم خاموش رہیں گے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر منتظر رہیں گے؟ جب یہودی شیطانی قوتیں ہم پر غالب آجائیں اور وہ ہمارے ہماری آبرو کو کچل کر مسجد اقصی قبلہ اول پر قابض ہوجائیں گے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ بہت سخت وقت آگیا ہے اب ہم کو ایک ہونا پڑےگا اتحاد و نظم وضبط کے اصولوں پر اسلام کی سر بلندی کی خاطر اپنی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کی غیرت کو جگا سکیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے مددگار بن سکیں۔

آخر میں مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان صرف بیان بازیوں تک اپنے آپکو موقوف نہ رکھے بلکہ مظلومین فلسطین کی حمایت و مدد کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .