۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف  پاکستان میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جارہا ہے

حوزہ/ فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پر (آج) 21مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پر (آج) 21مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،آج بعد از نماز جمعہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین و کارکنان، سیاسی و سماجی رہنما ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے سلسلے میں احتجاج کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے باضمیر و باشعور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ عالمی استعماری ایجنڈے کے خلاف اور مظلومین کی حمایت میں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہو کر قومی و دینی ذمہ داری اور بیداری کا ثبوت دیں۔

فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف  پاکستان میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جارہا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .