۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/ نائب صدروفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو حماس مجاہدین کے ہاتھوں عبرتناک مزاحمت کا سامنا ہے، میڈیا اسرائیلی خوف و ہراس واضح کرے ساتھ ہی حکومت ،اپوزیشن کا فلسطین پر مشترکہ موقف قابلِ تعریف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدرعلامہ سید مرید حسین نقوی نے حکومت اوراپوزیشن کے فلسطین پر مشترکہ موقف کو قابلِ تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسمی مدد اور حمایت دینی فریضہ ہے۔اسلامی جمہوری ایران کی طرح عرب ممالک بھی کُھل کر فلسطین کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم عمران خان ،او آئی سی کو اسلامی حمیّت کے تقاضوں کے مطابق اقدام کرنے کے لئے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کثیر الملکی اسلامی عسکری اتحاد کو اسرائیل کے خلاف جہاد نہیں تو کم از کم بیان دینے کی حد تک قائل کرنے کی کوشش کرے۔ تاکہ امت مسلمہ کی طر ف سے فلسطینیوں کی امداد کاکوئی عملی اظہار کیا جاسکے۔

مولانا مرید نقوی نے فلسطینی مجاہدین کی مدد،متاثرین کی آبادکاری،اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے قومی فنڈ قائم کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام مسالک کے علماءاورعوام سے فلسطین میں جاری بحران میں مکمل یکجہتی کا ثبوت دینے کی اپیل بھی کی ۔اور کہا کہ مظلومین کی کامیابی اور خونخوار اسرائیل کی تباہی کے لئے محافلِ دعا منعقد کی جائیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطین میں جاری جنگ میں مغربی میڈیا فلسطین کا زیادہ نقصان ظاہر کر کے اسرائیل کی برتری ثابت کرنا چاہتا ہے۔ ہمارااسلامی میڈیا مجاہدین کے جوابی حملوں سے ہونے والے نقصانات اور اسرائیل کے خوف و ہراس کوبھی واضح کرے۔ حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کا شدید نقصان کیاہے۔ پہلی بار اسرائیل کو مجاہدین کے ہاتھوں عبرتناک مزاحمت کا سامنا ہے۔ امت مسلمہ کے مورال کو بلند رکھنے کے لئے اسلامی میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .