۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آستان قدس رضوی کے نئے نائب متولی کا تقرر

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے ایک حکم نامہ جاری کرکے ، اس مقدس آستانہ کا نیا نائب متولی مقرر کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے متولی ححت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایک حکم جاری کرکے، اوقاف فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر مالک رحمتی کو ، ان کے سابقہ عہدے پر باقی رکھتے ہوئے، آستان قدس رضوی کے نائب متولی کا بھی عہدہ دے دیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے مالک رحمتی کے لئے اپنے حکم نامے کے ایک حصے میں لکھا ہے : 
آستان قدس رضوی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خالص اسلام کا زریں ایوان  اور قرآن و اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کا نگار خانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کے لطف و کرم ، امام رضا علیہ السلام کی توجہ اور رہبر انقلاب اسلامی کی تدبیروں سے پوری دنیا میں اہل بیت کے چاہنے والوں کی توجہ اور عشق کا مرکز بنا ہوا اور اب  آستان  قدس رضوی ، اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے میں، تبدیلیوں پر مبنی وہ اقدامات انجام دے رہا ہے جن کا ذکر ، رہبرانقلاب اسلامی کے اس حکمنامے میں موجود ہے جو انہوں نے آستان قدس رضوی کے متولی کو مقرر کرنے کے لئے جاری کیا تھا۔

جناب خاکسار قہرودی کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر ، ان کی خدمات اور زحمتوں اور مجاہدانہ کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ آپ کو جو اخلاقی اصولوں ، احساس ذمہ داری اور تجربے کے حامل ہيں  ، سابقہ عہدے پر باقی رہتے ہوئے ، آستان قدس رضوی کا نائب متولی مقرر کیا جاتا ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ اس اہم عہدے کی ذمہ داریوں کے دوران مناسب منصوبہ بندی اور نوجوان ، متدین اور انقلابی ، عہدیداروں کی مدد سے ، معینہ پالیسیوں پر عمل در آمد، نئے ڈھانچے کے استحکام اور ادارے کے اندر تعاون میں اضافے کے لئے ، مرکزي کمیٹی کے اعلی عہدیداروں ، مختلف اداروں  اور ‌فاؤنڈویشنوں کے سربراہوں اور اس ادارے کے خدمت گزار کارکنوں کے تعاون سے مزید کوشش کریں گے ۔

امید ہے کہ  آپ خداوند عالم پر توکل ، امام رضا علیہ السلام سے توسل اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نیز ملک کے عہدیداروں کے تعاون سے ثقافت ، علم ، خدمات اور معیشت کے شعبوں میں اعلی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کريں گے ۔ 

واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کے سابق نائب متولی مصطفی خاکسار قہرودی آستان قدس رضوی متولی کے حکم نامے کی بناء پر ، حرم مقدس کے ٹرسٹیوں کی کمینی کے رکن بن گئے ۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .