۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دنیا کی تمام آزاد قوموں پر لازم ہے کہ وہ وہ لبنان کے محاذِ مقاومت کے لئے اپنی حمایت اور مدد کا اعلان کریں اور بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ "دامت توفیقاته" جو اس محور کے نماد ہیں، کی بھرپور حمایت کریں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے حالیہ صہیونی حکومت کے لبنان میں جرائم کے خلاف پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صہیونی حکومت کے غزہ میں جرائم کے ساتھ ساتھ لبنان کے مظلوم اور بے دفاع عوام پر وسیع حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان حادثات پر ہم دنیا کے اکثر حکمرانوں اور ممالک خصوصاً اسلامی ممالک کے سربراہوں کی بے توجہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، لہٰذا دنیا کی تمام آزاد قوموں پر لازم ہے کہ وہ محاذِ مقاومت کے لئے اپنی حمایت اور مدد کا اعلان کریں اور بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ "دامت توفیقاته" جو اس محور کے نماد ہیں، کی بھرپور حمایت کا اعلان کریں۔ خاص طور پر دینی مدارس، اور خصوصاً حوزہ علمیہ قم پر لازم ہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ اور پوری قوت سے اپنی حمایت کا اعلان کریں۔

میں اللہ تعالیٰ سے اسلامی محاذ کی نصرت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

«إنْ تَنْصُروا اللهَ یَنْصُرُکُم وَ یُثَبّتْ أقدامَکُم»

قم المقدسہ

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .