حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت کی واضح خلاف ورزی اور بعض مغربی ممالک (خاص طور پر امریکہ) کی حمایت سے ملت صلح طلب ایران کے خلاف شروع کی جانے والی جامع جنگ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا: بے گناہ افراد، داشنور، اور ایران کے فوجی کمانڈرز اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں، اور ہماری متعدد غیر فوجی اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے مزید کہا: اس جعلی حکومت نے کئی دہائیوں سے فلسطین اور اسلامی ممالک کی سرزمین پر تجاوز کیا ہے اور اس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہیں۔ قرآن کریم کی صراحت کے مطابق (لَتَجِدنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِینَ آمَنُوا الْیَهُودَ وَالَّذِینَ أَشْرَکُوا مائده ۸۲) یہ حکومت پوری تاریخ میں مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ شدید عداوت رکھتی چلی چلی آئی ہے ۔
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے علما اور اسلامی اور دینی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ اس حساس اور تاریخی موقع پر اسلامی دنیا کے علما اور با اثر شخصیات اس بڑھتے ہوئے صہیونی تجاوزات کی سختی سے مذمت کریں، اور ایران کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں، اور مشترکہ صہیونی دشمن کے خلاف اسلامی امت میں مکمل اتحاد کے لئے مزید کوششیں کریں۔









آپ کا تبصرہ