۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان میں صہیونی جارحیت کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: صہیونی درندے مسلسل انسانیت کو روند رہے ہیں۔ اقوام متحدہ ظالم کا ہاتھ بزور طاقت روکے، جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے غیور حکمران بھرپور آواز اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں لبنان میں سامراجی اور صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور بچوں، خواتین سمیت سینکڑوں عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ میں ظلم کی تاریک شب طاری ہے تو اس کے ساتھ ہی لبنان پر استعمار کی پشت پناہی میں صہیونی درندوں نے حملہ کر دیا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا: یو-این-او کو دکھ کے اظہار کے ساتھ بزور طاقت ظالم کا ہاتھ روکنا چاہیے کیونکہ اب خود اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: صہیونی درندے اتنے دیدہ دلیر ہیں کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عین موقع پر ایک خود مختار ملک پر چڑھائی کر دی گئی اور خالصتاً سویلین آبادی کو نشانہ بنایاگیا۔ جبکہ اس سے قبل واکی ٹاکی، پیجرز دہشتگردی کے ذریعہ بھی عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: پاکستان کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس جارحیت کو رکوانے میں بھرپور کر دار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ استعماری اور صہیونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ اس سے بڑھ کر انسانیت کی اور کیا توہین ہو گی کہ خواتین، شیر خوار بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو بلا تفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے، سکولز، اسپتال، میڈیا ہائوسز سمیت کچھ بھی محفوظ نہیں۔ اب نہیں تو کب انسانی حقوق کی تنظیمیں بیدار ہوں گی؟!۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .