۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا عباس مہدی حسنی

حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی آیت اللہ بروجردی علیہ الرحمہ کے شاگرد اور ان کی استفتاء کیٹی کے اہم ممبر تھے۔ 80 سے زیادہ کتابیں عربی اور فارسی میں تالیف کیں-امام مہدیؑ کے بارے میں "منتخب الاثر "نامی کتاب ان کی مشہور تالیفات میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید عباس مہدی حسنی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار فرماتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا کہ جس کامتن مدرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

آسمان علم و فقاہت کا آفتاب غروب ہوگیا-

حامی تشیع؛مدافع ولایت؛ ناشر علوم آل محمد حضرت آیۃ اللہ العظمی لطف‌ اللہ صافی گلپایگانی (1919- 2022ء) جن کا شمار عظیم شیعہ مراجع تقلید اور فقہ و اصول کے درس خارج کے نامور اساتذہ میں ہوتا تھا۔ آپ آیت اللہ بروجردی کے شاگرد اور ان کی استفتاء کیٹی کے اہم ممبر تھے۔ 80 سے زیادہ کتابیں عربی اور فارسی میں تالیف کیں-امام مہدیؑ کے بارے میں منتخب الاثر نامی کتاب ان کی مشہور تالیفات میں سے ہے۔ ایران کی شورائے نگہبان کی رکنیت اور اس کے سیکرٹری جنرل آپ کے اہم سیاسی منصبوں میں سے ہیں۔ مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام ( قم) کی مرمت اور تولیت بھی آپ کی اہم خدمات شمار ہوتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .