۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر حرم مطہر رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام

آستان قدس رضوی کے متولی نے ، ایک پیغام جاری کرکے انڈونیشیا کے ادارہ اہل بیت کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی  کے تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے : 

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليه راجعون

انڈونیشیا کے ادارہ  اہل بیت  کے سربراہ، سابق رکن پارلیمنٹ اور شہید مطہری تعلیمی مرکز کے بانی عظیم دانشور پروفیسر جلال الدین رحمت کے انتقال پر ملال کی علمائے کرام ، مسلمانوں اور اہل بیت اطہار سے عقیدت رکھنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ مرحوم جلال الدین رحمت جنوبی مشرقی ایشیا میں اہل بیت علیہم السلام کے مکتب اور تعلیمات کی ترویج میں پیش پیش رہے جنہوں نے اپنے رسا قلم اور سحر آمیز بیان کو  اصل اسلام کی تعلیمات، امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کے افکار و نظریات کی دنیا کے مختلف ملکوں میں  ترویج و تبلیغ  کے لئے وقف کر دیا تھا ۔ 
امام علی رضا علیہ السلام کے مقدس روضے سے ، مرحوم کے لئے رضائے الہی اور جوار اولیائے خدا  نیز ان کے اہل خانہ خاص طور پر ان کے فاضل بیٹے جناب ڈاکٹر مفتاح رحمت کے لئے صبر جمیل اور اجر الہی کی دعا کرتے ہیں   ۔

متولی آستان قدس رضوی 
احمد مروی 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .