۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انڈونیشیا میں آئے بھیانک زلزلے سے 64 افراد کی موت، 700 سے زائد شدید زخمی

حوزہ/ انڈونیشیا میں زلزلہ کے زور دار جھٹکے نے زبردست تباہی کا عالم رونما کر دیا ہے۔ پیر کے روز انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 5.4 شدت کے اس زلزلے نے تازہ خبروں کے مطابق کم از کم 64 لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے جب کہ تقریباً 700 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ کچھ دنوں میں زلزلہ کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اس درمیان آج انڈونیشیا میں زلزلہ کے زور دار جھٹکے نے زبردست تباہی کا عالم رونما کر دیا ہے۔ پیر کے روز انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 5.4 شدت کے اس زلزلے نے تازہ خبروں کے مطابق کم از کم 64 لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے جب کہ تقریباً 700 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک درجن عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں یا پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مغربی جاوا علاقہ کے سیانجور علاقہ میں مرکوز تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ سیانجور ضلع کے مقامی افسران نے کہا کہ گھروں سمیت درجنوں عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ گریٹر جکارتہ علاقہ میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جہاں لوگوں میں دہشت طاری ہے۔ راجدھانی میں فلک بوس عمارتیں تین منٹ سے زیادہ وقت تک ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جن میں سے کچھ کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جکارتہ میں ایک ملازم ویڈی پریمادھنیا نے کہا کہ ”زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ میرے ساتھیوں اور میں نے نویں منزل پر ایمرجنسی سیڑھیوں کے ساتھ ہمارے دفتر سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔” خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق کچھ لوگوں نے جکارتہ کے مرکزی کاروباری ضلع میں دفاتر کو خالی کر دیا، جبکہ دیگر لوگوں نے عمارتوں کو ہلتے ہوئے محسوس کیا اور فرنیچر کو بھی ہلتے ہوئے دیکھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .