۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عدم برگزاری مراسم اعتکاف امسال در مسجد جامع جاکارتا

حوزہ/ جکارتہ میں جامع مسجد الطین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کی خاطر اس سال ماہ مبارک رمضان میں اس مسجد میں اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے "antaranews" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جامع مسجد الطین میں اس سال اعتکاف کے پروگرام کو کینسل کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے لیکن ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ جامع مسجد الطین میں ہر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرہ میں لوگ اعتکاف بیٹھتے تھے لیکن اس سال کرونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کی خاطر اعتکاف کی عبادت کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .