۱۰ مرداد ۱۴۰۰ | Aug 1, 2021
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نماز جمعہ، نماز پنجگانہ، مجالس اور محافل میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے علمائے کرام مدرسین خطابات میں ماسک پہننے،سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر زوردیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدیران مدارس، آئمہ جمعہ اور خطباءکے نام خط میں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو کرونا سے نجات کے لئے یوم استغفار کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صدقات و خیرات کا مہینہ ہے۔ ماہ مقدس میں مدارس اور مساجد کے ساتھ تعاون میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماءکے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ کرونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے۔ لہٰذا ماہ مبارک جو کہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، اسے رحمت و مغفرت کے طور پر منایا جائے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ جہاں رمضان المبارک میں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہیں نماز جمعہ، نماز پنجگانہ، مجالس اور محافل کے اجتماعات میں کرونا سے بچاو کے لئے حکومت کی طرف سے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق احتیاطی تدابیر کا بھی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے علماءکرام مدرسین مدیران جامعات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خطابات میںماسک پہننے،سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر زوردیں اور عملی طور پر اس پر پابندی کو یقینی بھی بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
3 + 11 =