حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو بلتستان/ استقبال ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے علمائے بلتستان کا ایک اہم اجلاس امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
علامہ شیخ حسن کی جانب سے تمام علمائے کرام کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک تبلیغ اور ترویج دین کے لیے اور تقرب الہی حاصل کرنے کی ایک بہترین فرصت ہے۔
علامہ موصوف نے علمائے کرام سے اس بابرکت مہینہ میں عقائد،احکام، خلاق اور اصلاح معاشرہ اور وظائف منتظران امام جوان جیسے موضوعات میں دروس رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے، لہذا علمائے کرام جوانوں سے مربوط رہیں ساتھ ہی بلتستان کے جوانوں سے بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علماء سے قریب رہیں، مختلف طاقتیں معاشرے کے افراد کو بلاخص جوانوں کو علماء سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
سکردو کیبل نیٹ ورک کی جانب سے ماہ رمضان میں سلسلہ دروس کی ریکاڈینگ کو سراہاتے ہوئے اس سلسلے کو بڑھانے کی تاکید کی۔
آخر میں امام جمعہ سکردو کی جانب سے محکمہ شرعیہ میں خدمات انجام دینے والے علمائے کرام کی قدر دانی کی گی۔اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔
اس اجلاس میں سید آغا عباس رضوی سید آغا باقرالحسینی اور شیخ محمد علی مظفری سمیت مزید دیگر علمائے کرام موجود تھے۔