۲۷ فروردین ۱۴۰۰ | Apr 16, 2021
کامران رضا

حوزہ/ مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کہا کہ ملت تشیع لاوارث قوم نہیں ہے، ہمارے مسنگ پرسنز نوجوانوں کا یہی قصور ہے کہ وہ یہی کہتے آ رہے ہیں کہ اسلام دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھوکے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان برادر کامران رضا سومرو کی اپنے وفد کے ساتھ کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنہ برائے شیعہ مسنگ پرسنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع لاوارث قوم نہیں ہے، ہمارے مسنگ پرسنز نوجوانوں کا یہی قصور ہے کہ وہ یہی کہتے آ رہے ہیں کہ اسلام دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھوکے گا۔

انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ یہ وطن عزیز پاکستان جن کی بنیادوں میں ملت تشیع کا خون ہے ہمارےبڑوں نے اپنا خون دیکر اس پاکستان کی بنیاد رکھی اور آج پاکستان کے ریاستی ادارے ہمیں اس بات کا یہ صلہ دے رہے ہیں کہ ہمارے بزرگوں اور باکردار نوجوانوں کو یہ بے گناہ گم کرتے ہیں۔

ہم حکومت پاکستان کے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بے گناہ مومنین کو جلد رہا کیا جائے،اور اگر گناہ گار ہیں تو ہم خود کہے گے کہ پاکستان کے اداروں میں انہیں سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 2 =