۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ وحید عباس کاظمی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈیرہ اسماعیل خان/ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکت اور اراکین کابینہ سے حلف لیا۔

اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد علی زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی اور دیگر ضلعی رہنماء موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، اب تک ہمارا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا، ہم بھرپور تیاری کیساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، اس لیے تمام ڈویژنز کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ علامہ وحید کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری گمشدہ شیعہ افراد کے حوالے سے کہا کہ 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ہمارے چند نوجوانوں کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا، جو کہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .