۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ایک انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیٸے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نٸی تاریخ رقم کی۔ آج سبز ہلالی پرچم اور بانی پاکستان کے مزار کے ساٸے میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لٸے دہرنا حب الوطنی کا مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی مزار قائد پر شیعہ مسنگ پرسن کے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین پاکستان نے شہریوں کو جو حقوق دیے ہیں ان کی پامالی افسوسناک ہے۔ ریاستی ادارے مظلوم ماٶں اور یتیم بچوں کی فریاد کو سنیں مسنگ پرسنز کو بازیاب کریں اور مسنگ پرسن کا معاملہ فوری طور پر حل کریں۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن  کا معاملہ ملک کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے جب ریاستی ادارے خود ماورائے آٸین اقدامات کریں گے تو پھر اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ایک انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیٸے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نٸی تاریخ رقم کی۔ آج سبز ہلالی پرچم اور بانی پاکستان کے مزار کے ساٸے میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لٸے دہرنا حب الوطنی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جاٸے آخر ہمارے جوانوں کو کس جرم میں اغوا کیا جاتا ہے. پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ریاست فوری طور پر گمشدہ شہریوں کو بازیاب کراٸے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .