۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، دونوں رہنماوں میں اتفاق۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سربراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی ،ان کی پھوپھی اورڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا سلام اور تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔دونوں رہنماوں نے مضبوط رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے زوردیا کہ پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، اس سے امت کی بہتری ہوگی ۔اوردینی تعلیم کے اداروں اور طلبہ و طالبات کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے راستے ہموار ہوں گے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا موجودہ دور کا تقاضہ ہے کہ مسلکی نقطہ نظر کے اختلاف کے باوجودبھی اسلامی مکاتب فکر کے درمیان روابط جاری رہنے چاہیئں۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین کو مرکز اہل حدیث راوی روڈ آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔

ڈاکٹرحسن محی الدین نے ڈاکٹر عبدالغفورراشد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پھوپھی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور حوصلہ افزائی خوش آئند ہے۔روابط جاری رہنے چاہئیں۔

ملاقات میں نظام المدارس پاکستان کے صدر مولانا آصف اکبر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .