نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
-
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غیر آئینی ریاست قرار دینا خوش آئند، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا مظلوموں کی داد رسی اور اچھا اقدام ہے، کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غیر آئینی ریاست قرار دینا خوش آئند ہے۔
-
سود کے خاندانی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ہفتہ وار درس قرآن میں کہا کہ سود اخلاقی طور پر انسان کو تباہ کر دیتا ہے، سود کے معاشی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔
-
اسلامی تعلیمات میں انفاق فی سبیل اللہ پر تاکید کی گئی ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزه/ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے تفسیر قرآن کا درس دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں انفاق فی سبیل اللہ پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔
-
قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے اور ملزم کو سزا دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزه/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ننکانہ صاحب تھانے میں توہین قرآن کے ملزم کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کی طرف سے تھانے کی معطلی اور انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کافی نہیں ہے عوام کو قانون کے احترام سکھانے پر توجہ دی جائے۔
-
سوشل میڈیا کی یلغار معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لئے علما کرام اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورنہ ہم ذمہ دار ہوں گے۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
عالمی طاقتوں کے شیطانی ایجنڈے نے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ افغانستان کا امن خطے کے لئے بہت ضروری ہے۔40 سال سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ عالمی طاقتوں نے اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا ہے ۔افغانستان کے عوام غیرت مند قوم ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اپنے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔
-
امریکہ نے افغانستان میں دہشت گردی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام عالمی برادری کی ذمہ داری ، مگر اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ ساتھ ہی طالبان اور حکومت کے درمیان جاری جنگ کا نقصان شدید ہوگا۔ نیز 40 سال سے بدامنی کا شکار افغانستان ایک نئی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
-
باتیں بہت ہوچکیں،مسلم حکمران سرزمین انبیاء فلسطین کی آواز بن کر عملی اقدامات اٹھائیں، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی وجہ مسلمانوں کی کمزوری اور باہمی تقسیم ہے، مسلمان متحد ہوتے تو اسرائیل کو مسجد الاقصیٰ پر حملے اورنہتے نمازیوں پر فائرنگ کی جرات نہ ہوتی۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
سعودی عرب اور پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ مسجد الاقصیٰ پر 1948ءسے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قبضہ پوری دنیا کا ضمیر جنجھوڑ رہا ہے۔مسلم ممالک کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
مسلکی نقطہ نظر کے اختلاف کے باوجود اسلامی مکاتب فکر کے درمیان روابط جاری رہنے چاہیئں
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، دونوں رہنماوں میں اتفاق۔
-
عقیدہ توحید، ختم نبوت کے بغیر زندگی گذارنے والے جاہل ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پیغمبر کی آمد سے قبل معاشرہ جہالت میں ڈوبا ہوا تھا،علم نے حقوق اللہ، حقوق العباد اور انسانی تکریم سکھائے، اسلام سے پہلے زمانے کو دور جاہلیت کہتے ہیں کیونکہ اس میں عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت نہیں تھے جہالت کے خاتمہ کے لئے تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے۔