۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ افغانستان کا امن خطے کے لئے بہت ضروری ہے۔40 سال سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ عالمی طاقتوں نے اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا ہے ۔افغانستان کے عوام غیرت مند قوم ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اپنے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔امریکہ افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دم دبا کر بھاگ گیا ہے اور ایک بار پھر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل گیا ہے۔طالبان اور حکومت افغانستان کے درمیان کشیدہ حالات خطے کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ افغانستان میں عدم استحکام پیدا ہو گا۔

افغانستان کا امن خطے کے لئے بہت ضروری ہے۔40 سال سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ عالمی طاقتوں نے اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا ہے ۔افغانستان کے عوام غیرت مند قوم ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اپنے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔ مزید لڑائی کا جاری رہنا افغانستان کے لئے درست نہیں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .