۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے 13جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: آج اہلِ کشمیر انہی شہداء کے خط پر چلتے ہوئے ہندوستانی حکومت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف صف آرا ہیں، ہم کشمیری برادران کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے 13جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ۱۳ جولائی ۱۹۳۱ کو نامِ خدا پر قربان ہونے والے کشمیری شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈوگرہ راج کےخلاف مثالی قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اہلِ کشمیر انہی شہداء کے خط پر چلتے ہوئے ہندوستانی حکومت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف صف آرا ہیں، ہم کشمیری برادران کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 1931کو ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سری نگر میں 22 بے قصور کشمیریوں کو سری نگر جیل کے باہر اس وقت شہید کیا گیا تھا جب یہ عبدالقدیرخان کے خلاف مقدمے پر احتجاج کےلئے جمع ہوئے تھے اور ڈوگرہ فوج نے سری نگر جیل کے باہر موجود کشمیریوں پر اذان دینے پر فائرنگ کردی تھی ۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .