۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ عبدالرشید محسنی

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ میھڑ نے کہا کہ ہم اپنے زمانہ کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر مقصد کربلا کو زندہ کرے گے اور اپنے اعلی اخلاق کا مظاہرے کرتے ہوئے دن رات مکتب اہلبیت علیہم السلام کی ترویج اور خلق خدمت میں کوشاں رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ میھڑ کا صدارتی الیکشن عمل میں آیا  جس میں علامہ عبدالرشید محسنی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے اور اپنی تمام باڈی کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کے موقع پر علامہ عبدالرشید محسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور نمرودی و فرعونی اور یزیدی دور ہے اس مشکل دور میں امام کا حقیقی معنی میں سپاہی بننا جہاد سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن اپنے زمانہ کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر مقصد کربلا کو زندہ کرے گے اور اپنے اعلی اخلاق کا مظاہرے کرتے ہوئے دن رات مکتب اہلبیت علیہم السلام کی ترویج اور خلق خدمت میں کوشاں رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .