حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے سفیر "ستج باولو براس" نے حرم مطہر امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل ہونے کے بعد حرم مطہر کے صحنوں اور میوزیم کا وزٹ بھی کیا۔
یاد رہے کہ عراق میں ڈنمارک کے سفیر نے حرم مطہر امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کے بعد کربلا معلی کے گورنر سے ملاقات کی اور ان سے شہر کربلا میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروجیکٹس پر بھی گفتگو کی ہے۔