۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان کے اہل سنت علماء نے امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کا شرف حاصل کیا

حوزہ/ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر ہندوستان کے اہلسنت علما ء اور مذببی رہنماؤں نے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی اور آستان قدس کے مختلف شعبوں کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے اہلسنت علما اور مذہبی  راہنماؤں کا یہ گروپ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے بین الاقوامی امور کے ادارے کی میزبانی میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہوا۔ 

ہندوستان کے اہل سنت علما اور مذہی رہنماؤں  کو آستان قدس اور حرم مطہر رضوی کی زیارت کی دعوت اور ان کی میزبانی اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد و یکجہتی اور تعلقات کی توسیع  اور استحکام کے تناظر میں انجام پائي ۔

ہندوستان کے اہل سنت علماء نے امام رضا (ع) کے حرم کی زیارت کا شرف حاصل کیا

یہ گروپ ہندوستان کے متعدد اہلسنت علما اور مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ہے جس میں ہندوستان کے شہر لکھنو کے  مدرسہ سید احمد شہید کے بانی مولانا سید سلمان ندوی  اور حیدرآباد کے مدرسہ دارالعلوم کے سربراہ مولانا ثنا اللہ بھی شامل تھے۔

ہندوستان کے اہل سنت علماء نے امام رضا (ع) کے حرم کی زیارت کا شرف حاصل کیا

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی نے ان شخصیات کو ہفتہ وحدت کے پروگراموں میں شرکت کے لئے ایران آنے کی دعوت دی تھی اور اسی ادارے کے تعاون سے ان مہمانوں کو حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت  کا بندو بست کرایا گیا۔

ہندوستان کے اہلسنت علما اور رہنماؤں نے امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے معنوی و روحانی فیوضات حاصل کرنے کے بعد حرم رضوی کے مرکزی اور قرآنی میوزیم اور آستان قدس رضوی کی لائبریری کا بھی وزٹ کیا اور قریب سے   قرآنی میوزیم اور لائبریری میں موجود گرانقدر اور نفیس و قیمتی قرآنی نسخوں اور کتابوں سے آشنائي حاصل کی  ۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .