۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماسک

حوزہ/ مدھیہ پردیش کے ماندسور میں انجمن کمیٹی نے مساجد میں بغیر ماسک لگائے نماز پڑھنے یا داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کمیٹی کے عہدیدار نے کورونا سے محفوزظ رہنے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماندسور: مدھیہ پردیش کے مندسور کے شام گڑھ میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے مسلم معاشرے نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کو شام گڑھ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے آئے لوگ جب مسجد کے گیٹ پر پہنچے تو انہیں نے گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔ ان سے کہا گیا- ’ماسک نہیں تو نماز نہیں‘۔

ماندسور کے شام گڑھ قصبے میں انجمن کمیٹی کے اراکین اور عہدیداران نے مسجد کے باہر ہی لوگوں کو ماسک بھی تقسیم کئے اور پہنائے بھی۔ ماندسور میں مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اب مسجدوں میں خاص احتیاط برتی جا رہی ہے۔ بغیر ماسک کوئی بھی نماز پڑھنے نے آئے اس کے لئے انجمن کمیٹی نے پہلے ہی لوگوں کو ماسک پہنائے اور بعد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو مسجد میں نمازیوں کی تعداد زیادہ تھی۔ انجمن کے صدر شیر عالم وارثی نے بتایا کہ نمازیوں کی تعداد دیکھتے ہوئے سماج نے بغیر ماسک کے آئے لوگوں کو گیٹ پر ہی ماسک پہنائے اوربعد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔ عہدیداران نے نمازیوں کو ہدایت بھی دی ہے کہ اگلی بار اگر کوئی بھی بغیر ماسک کے نماز پڑھنے آئے گا تو اس کو مسجد میں نہیں گھسنے دیا جائے گا۔ ماسک نہیں تو نماز نہیں۔ وہیں مندسور کے لیڈر محمد حنیف نے کہا کہ اگر ہم ہی بیدار ہوجائیں گے تو پھر ہم آسانی سے کورونا کو ہرا پائیں گے۔ احتیاط ضروری ہے اور ماسک پہننا ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کورونا انفیکشن سے نمٹنے کی سہولت ضلع سطح پر وزرا کو سونپ دی ہے۔ جمعہ کو ہوئی کابینہ کی ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے وزرا کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جو وزیر جس ضلع سے ہیں، وہ ان اضلاع کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جن اضلاع میں ایک سے زیادہ وزیر ہیں، وہ آس پاس کے اضلاع کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

ریاستی وزیر تلسی رام سلاوٹ کو اندور، جگدیش دیوڑا کو رتلام، وشواس سارنگ کو بھوپال، پردیوم سنگھ تومر کو گوالیار، ہردیپ سنگھ ڈنگ کو نیمچ اور ماندسور اور اندر سنگھ کو شاجا پور کی ذمہ داری دیکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریمیڈی سیور انجکشن کی کمی دور کرنے کے لئے بھی حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں ہر ماہ ایک لاکھ ریمیڈی سیور انجکشن کی ڈوز دستیاب کرائی جائے گی۔ مریضوں کے لئے 50 ہزار ریمیڈی سیور انجکشن کے آرڈر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .