حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ چندولی اور اس کے گردونواح کے ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک خوشخبری؛ ایس اے ایم SAM ہاسپیٹل چندولی اور اے ایم آر AMR میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی کے درمیان ایک اہم معاہدہ عمل میں آیا۔ اس معاہدے کا مقصد علاقے کے ضرورت مند اور غریب مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
معاہدے کی اہم خصوصیات:
- ضرورت مند مریضوں کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان
- جدید طبی سہولیات تک آسان رسائی
- ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے مفت یا کم قیمت پر علاج
- صحت کے حوالے سے بیداری پروگرام اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد۔
دونوں اداروں نے اس اشتراک کو علاقے کی طبی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
ایس اے ایم SAM ہاسپیٹل کے ترجمان کا کہنا ہے:"یہ معاہدہ نہ صرف مریضوں کے لیے طبی سہولتوں کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقے میں صحت کے حوالے سے شعور بھی بیدار کرے گا۔"
امید ہے کہ اس معاہدے کے تحت علاقے کے مستحق افراد کو معیاری طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔
آپ کا تبصرہ