منگل 28 جنوری 2025 - 06:30
امروہہ ہندوستان؛ دہلی اور امروہہ کے طبی مراکز میں معاہدہ/متوسط طبقے کے افراد کے لیے خوشخبری

حوزہ/ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی اور نیو برائٹ ہاسپٹل امروہہ کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے ہؤا ہے جو کہ امروہہ اور گرد و نواح کے ضرورت مند مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی نے ہندوستان کے مختلف شہروں اور محلوں میں طبی خدمات فراہم کرنے کا ایک شاندار نیٹ ورک قائم کر لیا ہے، یہ ٹرسٹ خاص طور پر ضرورت مند مریضوں کے لیے مفت یا سبسڈی پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

امروہہ ہندوستان؛ دہلی اور امروہہ کے طبی مراکز میں معاہدہ/متوسط طبقے کے افراد کے لیے خوشخبری

رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور نیو برائٹ ہاسپٹل امروہہ نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ضرورت مند مریضوں کو مفت یا سبسڈی پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس معاہدے کا مقصد امروہہ اور دیہی علاقوں کے ضرورت مند افراد تک بہترین طبی سہولیات پہنچانا ہے۔معاہدے پر ڈاکٹر غیور حسن نقوی (ڈائریکٹر، نیو برائٹ ہاسپٹل) اور جناب رضی زیدی (نمائندہ ٹرسٹ) نے دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غیور حسن نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ امروہہ کے ہر فرد کو علاج کی معیاری سہولت مہیا کی جائے، یہ معاہدہ ایک تاریخی قدم ہے جو صحت کے شعبے میں مثبت تبدیلی لائے گا۔

امروہہ ہندوستان؛ دہلی اور امروہہ کے طبی مراکز میں معاہدہ/متوسط طبقے کے افراد کے لیے خوشخبری

ڈاکٹر مرغوب حسن نقوی نے اس اقدام کو ضرورت مند عوام کے لیے ایک مثالی اور امید افزا قدم قرار دیا۔

ڈاکٹر عفشہ زیدی نے کہا کہ یہ منصوبہ صحت کی خدمات کو غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے قابلِ رسائی بنانے کا بہترین ذریعہ ہوگا۔

اس موقع پر جناب رضی زیدی نے عزم ظاہر کیا کہ ٹرسٹ ضرورت مندوں کو بغیر کسی مالی بوجھ کے علاج فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

تقریب میں موجود معزز مہمانان، جن میں جناب حکیم شاداب، جناب نسیم نقوی، علی نقی، سیف علی زیدی، کاشف دہلوی، کامل رضا زیدی پھندیڑوی، انصار مہدی اور افسر دہلوی شامل تھے، نے اس معاہدے کی تعریف کی اور اسے عوامی فلاح کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا، یہ معاہدہ امروہہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے صحت کے میدان میں ایک امید کی کرن ہے، جو غریب اور ضرورت مند مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرے گا۔

امروہہ ہندوستان؛ دہلی اور امروہہ کے طبی مراکز میں معاہدہ/متوسط طبقے کے افراد کے لیے خوشخبری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • منتشرشده: 2
  • در صف بررسی: 0
  • غیرقابل‌انتشار: 0
  • امام علی IN 11:46 - 2025/01/29
    کام بہت اچھا ہے معاشرے کو تعلیم، معیشت اور صحت کی ضرورت ہے مگر قوم کے ذمہ دار اس طرف متوجہ نہیں ہیں کیونکہ ان کے پیٹ بھرے ہیں اللہ ان لوگوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ترقی عطا فرمائے۔ اور سب ہی کو مل کر ساتھ بھی سینا چاہیے
  • تفضل حسینی بنارس IN 09:19 - 2025/01/29
    سارے ملک میں نیازمند مؤمنین کو اس طرح کے کام کی ضرورت ہے کوئی تو کھڑا ہوا اب سب مومنین مل کر اس کام کو بڑھائیں تاکہ نتیجہ بخش اور مستحکم ہو سکے۔ سب ہی کی ذمہ داری ہے ۔