حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آنکھوں کے علاج کے منتظر مستحق مریضوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی اور لائف لائن اسپتال دہلی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا ضرورت مند مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
معاہدے کے تحت مستحق مریضوں کو آنکھوں کے مکمل علاج، جدید تشخیص، اور آپریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی، تاکہ وہ بہتر اور صاف نظر حاصل کر سکیں۔ اس منصوبے کا مقصد ان افراد کو مدد فراہم کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث مہنگے علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق، "یہ اقدام آنکھوں کے مریضوں کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہوگا، اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔"
رابطہ کریں:
📞 99712 76600
یہ معاہدہ آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے ایک نادر موقع ہے، جو کم لاگت یا مفت میں معیاری علاج حاصل کر سکیں گے۔
12:09 - 2025/02/12









آپ کا تبصرہ